کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان میں ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ہرمشکل وقت میں قوم پاک فوج کو اپنے ساتھ پائے گی۔
افواج پاکستان قومی یکجہتی کی علامت ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاک فوج نے بلوچستان میں 750 کلومیٹر طویل سڑک پر کام مکمل کر لیا۔ شاہراہوں کی تعمیر سے بلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گے اور ایک لاکھ افراد کو روز گار ملے گا۔
جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان کی ترقی سے وابستہ ہے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے امن کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہو گا۔