سرینگر (جیوڈیسک) چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں نام نہاد انتخابات سے آزادی کے مطالبے کی شدت پر کوئی اثر نہیں پڑسکتا عوام کو ان بے سودمشقوں سے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔
الیکشن کمشن کی جانب سے ووٹنگ شرح کو یکسر مسترد کیا۔ دریں اثناء پیپلز پولٹیکل پارٹی چیئرمین اور حریت(ع) لیڈر انجینئر ہلال وار کو پولیس نے رہائش گاہ مائسمہ سے گرفتار کیا ہے۔
حریت جموں کشمیرکے لیڈر اوراسلامک پولیٹکل پارٹی چیئرمین محمد یوسف نقاش کو جیل سے تشویشناک حالت میں صدر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔