سرینگر (جیوڈیسک) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستانی سرزمین عسکریت پسندوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ ہے اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لانا وقت کا اہم تقاضا ہے۔
عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ دراندازی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی بھارت کے لئے ناقابل قبول اور بھارت جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اگر پاکستان نے جارحیت کا مظاہرہ کیا تو اس کا سخت جواب دیا جائیگا۔