کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے سانحہ پشاور کو بربریت کی انتہاء معصوم بچوں کو موت کے نیند سلانے والوں کو انسانیت کا دشمن قرار دیتے ہوئے واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پشاور میں اسکول کے اندر ہونے والے اندوہناک واقعہ نے پوری انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔
کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھرنے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بر بریت کے اس واقعہ میں ملوث عناصر اور اُن کے گماشتوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔
تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جاسکے نعیم کھو کھر نے کہاکہ پوری اقلیتی عوام اس سانحہ کے لواحقین کے غم میں بر ابر کی شریک ہے۔