للیانی کی خبریں محمد عمران سلفی سے 16/12/2014

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ڈی سی او قصور نے سلمان حنیف اور ہیڈ ماسٹر کے درمیان معاملات نمٹا دئیے، اہل علاقہ گائوں کے سامنے ہیڈ ماسڑ سے معافی مانگنے کے مطالبہ پرقائم، تفصیلات کے مطابق چند روز قبل حلقہ این اے 138 سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے سلمان حنیف کی طرف سے گورنمنٹ ہائی سکول لکھنیکے کے ہیڈ ماسٹر محمد سعید کے ساتھ ناروسلوک کیاگیا جس پر اہلیان لکھنیکے سراپہ احتجاج تھے، اور گزشتہ روز فیروز پور روڈ بلاک کرنے کی کال بھی دے دی تھی، جس پر ایم این اے سلمان حنیف نے معززین علاقہ سے رابطہ کرکے مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی یقین دھانی کروائی، جس پر احتجاج کی کال واپس لے لی گئی تھی،آج ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے ایم این اے سلمان حنیف، ای ڈی او ایجوکیشن اور ہیڈ ماسٹر کو اپنے آفس میں بلاکر دونوں کے درمیان تلخی کو ختم کروادیا، ڈی سی او عدنان ارشد اولکھ نے صدرپریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم این اے سلمان حنیف اور ہیڈ ماسٹر محمد سعید کے درمیان کچھ غلط فہمیاں تھی جنہیں دور کر دیا گیا ہے امیدہے کہ آئندہ معاملات ٹھیک رہے ہیں۔ جب تک ایم این اے سلمان حنیف گائوں کے سامنے ہیڈ ماسٹر سے معافی نہ مانگ لے احتجاج جاری رہے گا، مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پھرپور احتجاج کریں گے، اہلیان لکھنیکے کامطالبہ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ہپشاور میں ملکی تاریخ کی بدترین دہشت گردی نے پورے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا ہے،دہشت گردی میں معصوم بچوں کی شہادت نے قوم کو لہوں کے آنسو رلا دیا ہے،سانحہ پشاور میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی میں 104بچوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔معصوم بچوں کو نشانہ بنانا پوری انسانیت کا قتل ہے، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر طبقہ فکر کے افراد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، جماعت اہلحدیث دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے اور پاکستان میں امن کے قیام کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، ان خیالات کا اظہار جامعہ مسجد مدینہ اہلحدیث کے خطیب قاری عبدالرشید سلفی نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے کیلئے درندے کے خلاف سخت کاروائی کی ضرورت ہے، دہشت گردی کے نا سور کو جڑ سے ختم کرنا ہو گا۔ انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب پاک آرمی پاکستان بھر سے دہشت گردوں کامکمل صفایا کر دی گی، اور پاکستانی امن و سکون کی زندگی بسر کر سکیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مصطفی آباد کی نواحی بستی بیواں کا پرائمری سکول محکمہ کے افسران کی مبینہ غفلت کے باعث تمام بنیادی سہولیات سے محروم۔پینے کے صاف پانی کی سہولت ہے نہ لیٹرین موجود ۔انتہائی خستہ عمارت کسی بھی وقت کسی سنگین سانحہ کا سبب بن سکتی ہے۔وزیر اعلیٰ نوٹس لیںوالدین کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول بستی بیواںمحکمہ تعلیم کے اربابِ اختیار کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔سکول کی عمارت پرانی ہونے کی وجہ سے کسی کھنڈر کا منظر پیش کر رہی ہے کلاس رومز کی چھتیں جگہ جگہ سے اکھڑی ہوئی ہیں انتہائی شدید موسم میں بھی طلبہ کھلے میدان میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کررہے ہیں عمارت کی خستہ حالی کسی بھی وقت کسی سنگین سانحہ کا سبب بن سکتی ہے۔ سکول میں لیٹرین نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ کو رفعہ حاجتِ کے لیے قریبی کھیتوں یا گھروں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔سکول میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے طلبہ اپنے گھروں سے پانی لانے پر مجبور ہیں ۔مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں چوہدری لیاقت علی نمبردار،چوہدری نور احمد خاں سابق نائب ناظم،بخشیش احمد رحمانی سابق کونسلر،نعیم احمد سندھو سماجی ورکر،محمد افضل سندھو سابق کونسلر،چوہدری عزیز احمد خاں سابق کونسلر اور دیگرنے وزیر اعلیٰ پنجاب میاںشہبازشریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔