لندن (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پشاور میں سکول پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکول میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے دہشتگرد اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔
الطاف حسین نے اس قومی سانحہ پر وزیراعظم سے گول میز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد اپنی مرضی کا نظام مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف اجتماعی حکمت عملی ترتیب دی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور پر میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ مجھ سے میرے بچے چھین لئے گئے۔
چیخ چیخ کر کہتا رہا کہ طالبان کے بڑھتے قدموں کو روکا جائے۔ حملے سے سبق سیکھنا چاہیے۔ حکومت عوام کے تحفظ کیلئے یقینی اقدامات کرے۔