پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

Ken Williamso and Shahid Afridi

Ken Williamso and Shahid Afridi

ابوظہبی (جیوڈیسک) دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا مقابلہ ابو ظہبی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہو گا۔

قومی ٹیم کے قائم مقام کپتان شاہد آفریدی نے پلئیرز سے مزید اچھی پرفارمنس کا مطالبہ کر دیا ہے۔ کپتان کے مطاق قومی کھلاڑی تیسرے ون ڈے سے کہیں زیادہ جارحانہ کاکردگی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے کیویز کو 147 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز دو ایک کی برتری حاصل کر لی تھی۔ دوسری جانب کیوی کپتان کین ولیم سن بھی میچ میں فتح کے ساتھ سیریز برابر کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

کپتان کہتے ہیں کہ نا تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل نیوزی لینڈ ٹیم کو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہو گا۔