لاہور (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹسمین یونس خان نے سانحہ پشاور کے سوگ میں آج پاک نیوزی لینڈ میچ ملتوی کرنے مطالبہ کیا ہے۔
یونس خان کا کہنا تھا کہ پشاور سانحے کے بعد کھلاڑیوں کا میچ کھیلنا کافی مشکل ہو گا، وہ نہیں جانتے کہ کھلاڑی کس طرح کھیل پر اپنی توجہ مرکوز رکھ سکتے ہیں۔ یونس خان نے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹر فل ہیوز کی موت پرمیچ ملتوی ہوا تھا، چوتھا ون ڈے بھی ملتوی ہوجائے تو حرج نہیں۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ کے چيف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور پر پاکستانی ٹیم کی طرح ان کے دل بھی غمزدہ ہيں، وہ آج کے میچ سے متعلق پاکستان ٹیم کے فیصلے کے منتظر ہیں، پاکستان جو بھی فیصلہ کرے گا وہ اس کا احترام کریں گے۔