صنعاء (جیوڈیسک) یمن میں 2 کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 15 طالب علموں سمیت 25 افرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔
یمن کے شہر رادا میں 2 کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 15 طالب علموں سمیت 25 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق پہلا بم دھماکا سیکیورٹی چیک پوائنٹ کے قریب اس وقت ہوا جب وہاں سے اسکول بس گزررہی تھی جس کے نتیجے میں 15 طالب علم ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جب کہ دوسرا دھماکا سرکاری عہدیدار کے گھر کے قریب ہواجس میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
حکام کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے جب کہ دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی۔