ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرتے 46 مسافر پکڑے گئے

Arrested

Arrested

لاہور (جیوڈیسک) ڈی سی او ریلوے لاہور ڈویژن ملک شہباز اقبال ببر نے دو ٹرینوں میں چھاپے مار کر بغیر ٹکٹ سفر کرتے ہوئے 46 مسافروں کو پکڑ کر ان سے جرمانے اور کرایے کی مد میں 28 ہزار روپے وصول کر کے رقم سرکاری خزانے میں جمع کرا دی۔ فرید ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس ٹرینوں پر چھاپے مارے گئے۔