باراک اوبامہ کا نواز شریف کو فون، دہشتگردی کیخلاف مدد جاری رکھنے کا اعلان

Barack Obama and Nawaz Sharif

Barack Obama and Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوبامہ نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو فون کیا ہے اور سانحہ پشاور پر اظہار افسوس کیا ہے۔

جان کیری نے میاں محمد نواز شریف سے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان نے عالمی سطح پر جو قربانیاں دی ہیں وہ قابل تعریف ہیں اور آئندہ بھی ہم اس سلسلے میں پاکستان کی مدد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے سانحہ پشاور میں معصوم بچوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بچوں پر حملہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں، ہم مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی اس حوالے سے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو فون کیا اور ان کو یقین دلایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔