اسلام مخالف مظاہرے ہمارے لیے شرمندگی کا باعث ہیں، جرمنی

Germany

Germany

برلن (جیوڈیسک) جرمنی کے وزیر انصاف ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ انتہائی دائیں بازو کی ایک تنظیم کی طرف سے تارکین وطن، سیاسی پناہ کے متلاشیوں اور اسلام کے خلاف ہفتہ وار مظاہرے ملک کیلئے شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں۔

اس گروپ کی طرف سے ان دنوں جرمنی کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ہائیکو موس کا کہنا تھا کہ جرمن قوم کو نسلی امتیاز اور حقارت پھیلانے کی کوششوں کیخلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے انہوں نے متنبہ کیا کہ جرمنی میں تارکین وطن اور پناہ گزینوں کیخلاف احتجاج بڑھتا جا رہا ہے۔

انہوں نے اس طرز عمل کو ناخوشگوار اور نفرت انگیز قرار دیا۔جرمن وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ سول سوسائٹی اور تمام سیاسی جماعتوں کو اس خلاف فطرت گروپ کیخلاف اتحاد قائم کرنا چاہیے۔