کراچی : گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) مائی کلاچی روڈ پر گاڑی پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی شناخت جاوید اور شیرین کے نام سے کر لی گئی ہے۔ پولیس کا دعوہ ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے۔

لاشوں کے پاس سے 25 سو ڈالر اور دیگرسامان ملا ہے۔ ملزمان نے میاں اور بیوی کو ایک ایک گولی مار کر قتل کیا ہے۔ واقعہ کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔