اسلام آباد : آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (رجسٹرڈ) پاکستان کے بانی و چیئرمین شبیر حسین طوری نے پشاور میں آرمی پبلک اسکول میں بم دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو کوئی مذہب قبیلہ نہیں دہشتگرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں معصوم بے گناہ بچوں کو نشانہ بنانا پاکستان کی تاریخ میں المناک واقعہ ہیں گولی لوٹھی اور بندوق سے کبھی کوئی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکتا پاکستان کی عوام دہشت گردوں کے خلاف متحد ہوجائیں۔
شبیر حسین طوری نے کہا پشاور میں بم دھماکہ سے 140سے زاہدبچے شہید ہوئے جو پاکستان کے مستقبل پر کاری ضرب ہیں ۔دہشت گرد معصوم بچوں کے خون کی ہولی سے اپنا کیا مقصد پورا کرنا چاہتے تھے جو کسی کی بھی سمجھ سے بالاتر ہے گولی لاٹھی اور بندوق کی نوک سے کبھی اسلام نہیں پھیلا اور نہ ہی کو ئی اپنے ناپاک عزائم میں کامیا ب ہوسکا بے گناہ معصوم بچوں کے قاتل کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔
اسلام میں بے گناہ شخص کو بھی قتل کرنے کی اجازت نہیں۔دہشت گردبے گناہ لوگوں کے خون کی ہولی کھیل رہے ہیں سازشی عناصر پاکستان کا امن تباہ وبر باد کرنے کی ناپاک سازشوں میںمگن ہیں لیکن محب وطن شہری دشمنوں کی تمام سازشوں کو ہر صورت ناکام بنائیں گے ذاتی مفادات کے بجائے قومی مفاد کو عزیز رکھتے ہوئے ملک دشمن قوتوں کے خلاف متحد ہوکر دہشت گردوں کے خلاف آواز بلند کریں۔آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (رجسٹرڈ) پاکستان ملک میں دہشت گردی کے واقعات کی ہر فورم پر مذمت کرتے ہوئے معصوم بے گناہ بچوں کے لواحقین کے حقوق کی جنگ لڑے گا۔
انہوں نے پشاور میں اسکول میں بم دھماکہ کے نتیجے میں 140سے زاہدبچے شہید ہونے کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے والدین سے ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ آل پاکستان جرنلسٹس کونسل(رجسٹرڈ) پاکستان اس غم کی گھڑی میں برابر کی شریک ہیں انہوں نے حکومت مطالبہ کیا کہ پشاور میں ہونے والے بم دھماکہ میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرتے ہوئے قانون کے کٹہرے میں لا کر لواحقین کے زخموں پر مرہم لگایا جاے۔
جان بحق ہونے والے 140بچوں کو فوری معاوضہ اور زخموں ہونے والے 245بچوں کو سرکاری سلح پر بہترین علاج معالجے کے ساتھ ساتھ معاوضہ فراہم کیا جائے ۔آل پاکستان جرنلسٹس کونسل(رجسٹرڈ)نے سانحہ پشاور پر ملک بھر میں تین روزہ کا یوم سیاہ منانے کا بھی اعلان کیا۔