اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے مختلف حصوں میں پولیس کے 4 مزید کیسز سامنے آنے کے بعد رواں برس متاثرہ مریضوں کی تعداد 287 ہو گئی ہے۔
پولیو کے نئے کیسز بلوچستان، ایک خیبر پختون خوا اور ایک سندھ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ پولیو سے متاثرہ بچوں کا تعلق قلعہ سیف اللہ، نصیر آباد، سانگھڑ اور پشاور سے سامنے آئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں پولیو کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جب کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان کو پولیو کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے حکومت 6 ماہ کا وقت دیا تھا۔ رواں برس ملک میں پولیو کے مریضوں کی تعداد 287 ہو چکی ہے۔