سی آئی اے کے تشدد کا معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھایا جائے: شمالی کوریا کی درخواست

North Korea

North North Korea

پیانگ یانگ (جیوڈیسک) اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے سفیر نے مطالبہ کیا کہ ان کے ملک میں انسانی حقوق کی صورت حال کی بجائے مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف امریکی سینٹرل انوسٹی گیشن ایجنسی یا (سی آئی اے) کے تشدد کا معاملہ اٹھایا جائے۔

اقوام متحدہ میں پیونگ یانگ کے سفیر جاسونگ نام نے ایک خط کے ذریعے اقوام متحدہ سے باقاعدہ طور پر یہ درخواست کی ہے کہ سلامتی کونسل کے آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں سی آئی اے کے ہاتھوں مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف تشدد کے معاملے کو اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے۔

یہ امر اہم ہے کہ آئندہ ہفتے پیر اور منگل کے دن سلامتی کونسل کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہو رہا ہے، جس میں در اصل شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر بات چیت متوقع ہے۔