تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی۔

دولہ گجرات کا رہائشی 27 سالہ محمد نعیم شیخوپورہ سے موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا کہ وزیرآباد جی ٹی روڈ پر کوٹ خضر ی کے قریب پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نمبری LHO-9037نے ٹکر دے ماری جس پر موٹر سائیکل سوار سڑک سے کافی دور جا گرا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔تھانہ صدر پولیس مصروف تفتیش ہے۔