ترکی: دوران پرواز گیسی غبارہ پھٹنے سے ایک سیاح ہلاک، 9 زخمی

Turkey

Turkey

انقرہ (جیوڈیسک) حادثہ ترک ریاست اناتولیا کے معروف سیاحتی مقام کیپا ڈوشیا Cappadocia میں پیش آیا۔ گیسی غبارے میں چین اور ملائیشیا کے 10 سیاح سوار تھے۔

دوران پرواز اچانک غبارہ پھٹنے کے باعث تمام سیاح نیچے گر گئے۔ حادثے میں ایک چینی سیاح موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ باقی 9 زخمی سیاحوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر امدادی ٹیمیں روانہ کی گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔