آسٹریا میں یہودی مخالف سعودی سکول بند کر دیا گیا

close

close

ویانا (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ویانا میں قائم اس سکول پر شبہ ہے کہ وہاں یہودی مخالف تعلیم دی جا رہی ہے جبکہ ہدایات کے باوجود سکول میں کام کرنے والے تدریسی عملے کی فہرست حکومت کو فراہم نہیں کی گئی۔

اس سکول سے کہا گیا تھا کہ وہ تدریس میں استعمال کئے جانے والے مواد کا ترجمہ فراہم کرے۔ واضح رہے کہ دس برس قبل یہ سکول قائم کیا گیا تھا جس میں عربی زبان میں تعلیم دی جاتی تھی۔ اس سکول سے کہا گیا ہے کہ وہ رواں تدریسی سال مکمل ہونے پر اپنی سرگرمی بند کر دے۔