پشاور سکول میں حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ شہیر سیالوی

اسلام آباد : انجمن طلباء اسلام اسلام آباد کے سٹی ناظم شہیر سیالوی نے پشاور میں سکول پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے
ہوئے کہا ہے کہ معصوم طلباء کو نشا نہ بنانے والے اسلام اور تعلیم کے د شمن ہیں۔ ننھے علم کے متعلا شیوں کو شہید کر نے والے مسلمان کہلانے کے حق دار نہیں۔ اسلام قطعی طورپر معصوم بچوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا۔اسلام امن و مساوات کا درس دیتا ہے۔تعلیمی اداروں پر حملے کر نے والے جہاد نہیں فساد کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی و صو بائی حکومتیں تعلیمی اداروں کا تحفظ کر نے میں بری طرح نا کام ہو چکی ہیں آئے دن طلباء اور اسا تذہ کو نشانہ بنا یا جا تا ہے لیکن ان تعلیم دشمن عنا صر کا خاتمہ کر نے کے لئے حکومتی اقدا مات کہیں نظر نہیں آتے۔

اس مو قع پر انہوں نے تین روزہ یوم سوگ کا اعلان کر تے ہو ئے کہاہے کہ تعلیمی اداروں میں ”امن واک ” کا اہتمام کیا جائے گااور اسلام او ر تعلیم دشمن عنا صر کو ان کے مذ موم عزائم میں کبھی کا میاب نہیں ہو نے دیں گے۔

APS Peshawar Incident Protest

APS Peshawar Incident Protest