دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر متعدد پروازیں منسوخ

Fog

Fog

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق شدید دھند کے باعث لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ کو بھی پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور لاہور آنے والی 2 غیرملکی پروازوں کو کراچی اور اسلام آباد موڑ دیا گیا۔

ادھر حد نگاہ صفر ہونے پر لاہور سے پنڈی بھٹیاں اور موٹروے سے فیصل آباد جانے والے راستے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے حکام نے ڈرائیور وں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔