نیروبی : عمارت گرنے سے درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے، ہلاکتوں کا خدشہ

Building Falling

Building Falling

نیروبی (جیوڈیسک) کینیا کے شہر نیروبی میں پانچ منزلہ عمارت گر گئی۔ درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے سات زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا ہے۔ ریسکیو ذرائع نے حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

حکام کے مطابق عمارت کے اوپر ایک اور منزل بنائی جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آ گیا۔