امریکہ : کیلیفورنیا میں بارش کے بعد سیلاب، معمولات زندگی مفلوج

Rain

Rain

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے اناہم ہلز میں شدید بارش کے بعد کئی علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے۔

سیلاب کے باعث اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام متاثر ہوا۔ مشرقی علاقوں میں سیلاب کے باعث شاہراہوں پر سینکڑوں گاڑیاں پھنس چکی ہیں۔ ہائی وے پولیس اور امدادی کارکن متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

لینڈ سلائڈنگ اور سیلابی ریلوں نے علاقے کے آمد و رفت کے نظام کو درہم برہم کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں مزید بارشوں اور برف باری کا امکان ہے۔