سانحہ میں ملوث دہشتگردرعایت کے مستحق نہیں: تحریک انصاف

PTI

PTI

لاہور (جیوڈیسک) پی ٹی آئی ضلع لاہور کی طرف سے سانحہ پشاور پر تعزیتی اجلاس ہوئے جن میں مذمتی قراردادیں منظور ہوئیں۔ اس موقع پر عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ ساری قوم کیلئے صبر آزما لمحات ہیں۔ میاں محمو دالر شیدنے کہا کہ سا نحہ پشاور میں ملوث دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے انکو ہر صورت انکے انجام تک پہنچنا ہو گا۔

ڈاکٹریا سمین راشد، سلونی بخاری نے کہا کہ سفاک دہشت گردوں کا خاتمے کئے بغیر ملک میں امن کاقیام ناممکن ہے۔ مہناز رفیع نے کہا کہ معصوم طالب علموں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ سعدیہ سہیل رانا نے کہا کہ دہشت گردوں نے سفاکی کی انتہا کر دی۔