چنیوٹ (جیوڈیسک) محلہ گڑھا کے رہائشی سید اصغر عباس بازار سے واپس جا رہے تھے۔ گھر کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایم کیو ایم کے کارکنان اور ضلعی عہدیدار اسپتال پہنچ گئے۔ مشتعل کارکنوں نے شہر بھر کی دکانیں بند کرا دیں۔ ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب ؤ شہباز شریف نے قتل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ ادھر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے چنیوٹ میں متحدہ کے کارکن کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی کارکردگی صرف خانہ پوری تک محدود ہے۔