راولپنڈی (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی حاجی پرویز خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں حکومت نے پہلی بار پٹرول اتنا سستا کیا ہے اور ابھی مزید سستا ہو گا جبکہ بجلی کی قیمت میں بھی 2.37 روپے فی یونٹ کم ہوئی جس سے مہنگائی میں کمی آئے گی اور عوام کو حقیقی ریلیف ملے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب اپنا روزگار سکیم اور اپنی گاڑی اپنا کام ملک سے بیروزگاری کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات ہیں۔ میٹروبس منصوبہ حکومت کا راولپنڈی کے شہریوں کیلئے عظیم تحفہ ہے۔ لاہور میں میٹروبس کی کامیابی دیکھ کر انڈیا نے اپنے 35 شہروں میں میٹروبس منصوبے شروع کردئیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دنیا فورم میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔