ٹورنامنٹ کا افتتاح معروف سماجی رہنماء حاجی محمد نواز کرینگے

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری عابد مہر کے اعلامیہ کے مطابق “آل کراچی ڈالمیا امن کپ فٹ بال ٹورنامنٹ “کا خوبصورت افتتاح بروز اتوار 21 دسمبر 2014ء سے لعل اسپورٹس فٹ بال گرائونڈ ڈالمیا پر ہوگا اس خوبصورت ایونٹ میں شہر قائد کی مشہور معروف 32 فٹ بال ٹیمیں مد مقابل ہونگی ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ بلوچ کلب کوئٹہ اور غریب نواز فٹ بال کلب کے مابین کھیلا جائیگا ٹورنامنٹ کا افتتاح معروف سماجی رہنماء محمد نواز اور راجہ امتیاز کرینگے ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق ٹورنامنٹ کے میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل ہونگے۔