برسبین ٹیسٹ، دوسرے روز آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 221 رنز بنا لئے

Australia

Australia

برسبین (جیوڈیسک) برسبین ٹیسٹ میں دوسرے روز کے اختتام پر آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 221 رنز بنا لیے، بھارت کی برتری ختم کرنے کے لیے اسے مزید 187 رنز درکار ہیں۔

برسبین میں جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان بھارتی ٹیم نے چار وکٹ پر 311 رنز کے ساتھ دوسرے روز کا کھیل شروع کیا، پوری ٹیم 408 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، مرلی وجے 144 رنز کی شاندار اننگز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

ریہانے نے 81 ،اشون نے 35 اور روہیت شرما 32 رنز کا اضافہ کر سکے، آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ نے پانچ اور لیون نے تین شکار کیے۔

میزبان کینگروز نے پہلی اننگز میں دن کے اختتام تک چار وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنا لیے۔ سٹیون سمتھ 65 اور مچل مارش 7 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔