انشاء اللہ کامیاب ہو کر ملازمین کی عزت نفس کا پورا خیال رکھیں گے: چوہدری عبدالرشید

Tariq Pahar

Tariq Pahar

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) چوہدری عبدالرشید نے کہا کہ انشاء اللہ کامیاب ہو کر ملازمین کی عزت نفس کا پورا خیال رکھیں گے اور ان کے مسائل کیلئے پوری کوششیں کریں گے۔

ایپکا الیکشن مہم زوروں پر، آزاد امیدواران گروپ کی کروڑ میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں دفاتر کا دورہ، ایپکا الیکشن مہم کے سلسلہ میں آزاد امیدواران گروپ کے عہدہ صدارت کے ضلعی امیدوار چوہدری عبدالرشید نے دیگر امیدواران قاضی محمد آصف ، نعیم اللہ خان کتھران و دیگر کے ہمراہ تحصیل کروڑ کے دفاتر کا دورہ کیا۔

الیکشن میں بھرپور گرم جوشی پائی جاتی ہے۔ کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔