پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 12 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

Petroleum

Petroleum

اسلام آباد(جیوڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کے لئے ایک بار پھر خوشخبری ہے۔

زرائع کے مطابق یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

پیٹرول 10 روپے 15 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ زرائع کے مطابق ہائی آکٹین 12 روپے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل 6 روپے 30 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 5 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ وزیراعظم نواز شریف 31 دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیں گے جس کا اطلاق یکم جنوری سے ہو گا۔