پاکستان حافظ سعید اور داﺅد ابراہیم کو ہمارے حوالے کرے: بھارت

India

India

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت نے مطالبہ کیا ہے اگر پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے سنجیدہ ہے تو ممبئی حملوں کے ملزمان حافظ سعید اور داﺅد ابراہیم کو ہمارے حوالے کرے۔

وزیر مملکت ایم وینکا تیاح نائیڈر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو پشاور سکول میں دہشتگردانہ حملے کو ایک موقع کے طور پر استعمال کرتے ہوئے دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے جراتمندانہ اقدامات اٹھانے چاہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس سلسلے میں سنجیدہ ہے تو حافظ سعید اور داﺅد ابراہیم کو ہمارے حوالے کرے۔