اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی دوسری عدالت نے کام شروع کر دیا

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں انسداد دہشتگردی کی دوسری عدالت نے بھی کام شروع کردیا۔

اسلام آباد میں سہیل اکرام نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج کا چارج سنبھال لیا، خصوصی عدالت نمبر 2 کا نوٹیفکیشن چند روز قبل جاری ہوا تھا۔ نئی عدالت کے قیام کا مقصد دہشتگردی کے مقدمات کو جلد نمٹانا ہے۔