قومی پالیسی برائے انسداددہشت گردی: کمیٹی کی میٹنگ آج ہوگی
Posted on December 19, 2014 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Chaudhry Nisar
اسلام آباد (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی ’قومی حکمت عملی‘ کے قیام کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔
کمیٹی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی شامل ہے جبکہ اس کی سربراہی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کر رہے ہیں۔
پارلیمانی جماعتوں کی کمیٹی کا قیام پشاور سانحہ کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے تمام جماعتوں کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔
کمیٹی ایک ہفتے میں اپنا کام مکمل کرکے پالیسی حکومت کو دے گی جس پر فوج اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے تبادلہ خیال کرکے عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com