ملک کے بیشتر علاقے شدید سردی اور دھند کی لپیٹ میں

Fog

Fog

لاہور (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق متعدد شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور دیگر علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔

قصور اور گردو نواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ دو میٹر رہ گئی ہے۔

کندیاں، چیچہ وطنی، خانیوال، کبیر والا اور میاں چنوں بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ ایم ٹو بھیرہ سے لاہور اور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک حد نگاہ کم رہ گئی۔ پشاور میں رشکئی سے برہان تک موٹروے ایم ون بند کر دی گئی۔