زیارت (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع زیارت میں حساس اداروں اور ایف سی کے مشترکہ آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک جب کہ 2 زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے۔
زیارت کے علاقے سنجاوی میں حساس ادارے اور فرنٹئیر کور نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کارروائی کی اس دوران دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
جوابی فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک اور 2 کو گرفتارکرلیا گیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق دہشتگرد اغوا برائے تاوان اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھے جب کہ گرفتار ملزمان سے طبی امداد کے بعد تفتیش کی جائے گی۔