لاہور کے تعلیمی اداروں کو سیکیورٹی سے متعلق ہدایات جاری

Security

Security

لاہور (جیوڈیسک) لاہور پولیس کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو سیکیورٹی سے متعلق ہدایات جاری کردی گئیں۔ سیکیورٹی انتظامات پرعمل درآمد کے لیے تعلیمی اداروں کو دو ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔

سی سی پی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ امین وینس نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو سیکیورٹی کے حوالے سے چار اے پلس، اے، بی اور سی کیٹاگریز میں تقسیم کیا گیاہے۔ اور سیکیورٹی انتظامات پر عمل درآمد کے لیے دو ہفتےکا وقت دیا گیا ہے۔

سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ سیکیورٹی ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والے تعلیمی ادروں کو کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سی سی پی او لاہور نے تمام ایس پیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اے پلس کیٹگری کے تعلیمی اداروں کے لیے ماہر نشانہ باز سنائپر تعینات کیے جائیں جو وینٹج پوائنٹ میں چوکنا ہو کر ڈیوٹی دیں۔