شیخوپورہ (جیوڈیسک) ونڈیالہ ناصر خاں کے رہائشی مولوی ریاست کے بیٹے محسن نے 2 ماہ قبل پسند کی شادی کر لی اور بیوی کو لیکر اپنے گھر آ گیا۔
تاہم بعدازاں پنچائت کے فیصلہ پر انہوں نے لڑکی کو وآپس اس کے والد کے حوالے کر دیا۔ والد نے دوبارہ لڑکی کو وآپس بھیجنے سے انکار کر دیا۔ جس پر محسن نے اپنی بیوی کی واپسی کے لیے مقامی عدالت سے رجوع کیا تو فاضل جج نے عدالتی بیلف اور تھانہ صدر مریدکے پولیس کو خاتون کو بازیاب کروانے کا حکم دیا۔
پولیس نفری لڑکی کو بازیاب کرانے پہنچی تو لڑکی کے والد نے ساتھیوں کے ہمراہ اپنی بیٹی اور داماد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔