ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان ضمانت پر رہا، حکومت نے نظر بند کر دیا

Zaki Rahman

Zaki Rahman

اسلام آباد (جیوڈیسک) ممبئی حملوں کے مبینہ مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کو حکومت نے سولہ 16 ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جمعرات کے روز ممبئی حملہ کیس کے مبینہ مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ضمانتی مچلکوں پر رہائی کا حکم دیا تھا۔

ذکی الرحمان لکھوی پر بھارت نے الزام عائد کیا تھا کہ ممبئی حملہ کیس کے ماسٹر مائنڈ اور مرکزی ملزم ہیں جس پر انہیں فروری 2009 ء میں مظفرآباد سے آتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

ذکی الرحمان لکھوی کو اڈیالہ جیل میں رکھا گیا ہے اور حکومتی ذرائع کے مطابق سرکاری وکیل ان کی ضمانت کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کریں گے۔