آسٹریلیا : ایک مکان سے 8 بچوں کی لاشیں برآمد

Australia

Australia

سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے ایک شہر میں 8 بچوں کی لاشیں ملی ہیں جنھیں چاقو سے مار کر ہلاک کیا گیا۔

پولیس کے مطابق کیرنس شہر میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ہی گھر سے 8 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی عمریں 18 ماہ سے 15 سال تک کی ہیں۔ ایک خاتون بھی زخمی حالت میں ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ان بچوں کو چاقووں کے وار سے ہلاک کیا گیا۔ پولیس نے چاقو حملے کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم کیرنس جاسوسوں نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔