واشنگٹن (جیوڈیسک) پشاور کے دلخراش واقعے نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں بسے پاکستانیوں پر گہرا اثر چھوڑا ہے، سانحہ پشاور پر بیرون ملک رہنے والے پاکستانی بھی غم زدہ۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے واشنگٹن، لندن، سڈنی اور دبئی میں مظاہرے کئے۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں مقیم شہریوں نے شہداء کے خاندانوں سے اظہار یک جہتی کےلیے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔
پشاور کے ننھے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لندن میں بھی تقریب ہوئی۔پشاور میں دہشت گردی کے خلاف دبئی اور سڈنی میں بھی احتجاج کیا گیا۔