اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول تبدیل، وزارت کیڈ نے بائیس دسمبر سے تعطیلات کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا۔
ترجمان کیڈ کے مطابق شیڈول میں تبدیلی ملک میں سیکیورٹی صورت حال کے باعث کی گئی ہے۔ اسلام آباد کے تمام سرکاری تعلیمی ادارے اب بائیس دسمبر سے اکتیس دسمبر تک بند رہیں گے۔
اس سے قبل موسم سرما کی چھٹیاں چوبیس دسمبر سے شروع ہونا تھیں۔ اسلام آباد راولپنڈی کے تمام نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز آج سے ہو چکا ہے۔