کراچی کی ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف پولیس کا آپریشن، کارروائی کے دوران آنسو گیس کی شیلنگ سے علاقے میں کشید گی پھیل گئی۔

آج کراچی کی ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف پولیس کی جانب سےآپریشن کیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے مارکیٹ کے اطراف میں پتھاروں اور ٹھیلوں کو ہٹانے کا عمل شروع کیا جس پر دوکانداروں نے شدید مزاحمت کی اور پولیس کو کارروائی کر نے سے روکنے کی کوشش کی۔

مزاحمت کے بعد پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی جس سے کشیدگی میں اضافہ ہو گیا، اس موقع پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔