بھمبر کی خبریں 19/12/2014

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر سابق امید وار اسمبلی ڈاکٹرانعام الحق چوہدری نے کہا ہے کہ پشاور میں معصوم طلبہ کا وحشیانہ قتل پاکستان کے مستقبل پر حملہ ہے، لوگ پاکستان کی جڑیں کاٹنے والوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، دشمن ہماری صفوں میں موجود ہیں ہمیں ان کی پہچان کرنی ہو گی ،دہشت گردی کو سپورٹ کرنے والے مولانا عبدالعزیزجیسے لوگ پاکستان کے خیرہ خواہ نہیں ،بلکہ یہ ملک کے مستقبل کے لیے بڑاخطرہ ہیں ،حکومت اور پاک فوج ایسے لوگوں کے ساتھ سختی سے نمٹے ،پورا ملک پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے دہشت گرد اور ان کے حمائتی کسی رعایت کے مستحق نہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میںکیا ،ڈاکٹر انعام الحق نے کہا کہ دہشت گردی ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ،ڈی جی آئی ایس پی آر نے سانحہ پشاور کے فوراً بعد کہا تھا کہ دہشت گردوں اور ان کے حمایتی جہاں بھی ہوں گے ان کو پکڑیں گے اور کیفر کردار تک پہنچائیں گے ،مولانا عبدالعزیز کو فوری گرفتار کیاجائے اور لال مسجد کے انتظامات حکومت اپنے ہاتھ میں لے ،انہوں نے کہا کہ سابق امیر جماعت اسلامی مولانا منور حسن اب بتائیں132سے زائد کم سن طلبہ اب شہید ہیں یا نہیں ؟ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے سیاسی اختلافات کے باوجود ملک کی خاطر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھاہونا قابل تحسین اقدام ہے جس کا خیر مقدم کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پشاور میں معصوم طلبہ کے خون کی ہولی کھیل کر دہشت گرد ہمیں خوف ڈر میں مبتلا نہیں کر سکتے ،ان طلبہ کا لہوضرور رنگ لائے گاحکومت ،عدلیہ اور فوج دہشت گردوں کو چوکوں چوراہوں میں سر عام لٹکائے اور انہیں نشان عبرت بنائے قوم ان کے ساتھ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر( ڈسٹر کٹ رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پربھمبر میں یوم استغفار منایاگیا ،سانحہ پشاور کے چوتھے روز بھی سٹوڈنٹ ویلفئیر محاذ اور جماعت اسلامی کے اشتراک سے خلیل شہید میرپور چوک سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی امیر چوہدری امجد یوسف ،سابق امید وار اسمبلی چوہدری محمد علی اختر ،حسین شبیر ،معین چوہدری نے کی شرکاء ریلی،گجرات روڈ ،سماہنی چوک ،لاری اڈہ اورمین بازارسے ہوتی ہوئی میلاد چوک میں ایک بڑے جلسہ کی شکل اختیار کرگئی جہاں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری امجد یوسف نے کہا کہ پشاور کا سانحہ پاکستان کے عوام کا امتحان ہے دشمن ہمارے حوصلے پست کرنا چاہتا ہے ،مادر وطن کے دفا ع کے لیے قربانیاں دیتے رہیں گے جماعت اہلسنت کی نمائندگی کرتے ہوئے مولانا ابرار نذیر نے کہا کہ جب ہمارے نبی نے کہہ دیا کہ بچوں ،عورتوں اور بوڑھوں پر ہاتھ نہیں اٹھانا تو ان کے اس حکم کی پابندی ہم پر تا قیامت لازم ہے سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد علی اختر ،سابق صدر پریس کلب سجاد مرزا ،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ حسین شبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے 16 دسمبر کی تاریخ کا انتخاب سقوط ڈھاکہ کی یاد کرانے کے لیے کیا ہے اور یہ ایک ہی دشمن کا ایجنڈا ہے جس کی طرف آرمی چیف اشارہ دے چکے ہیں ،کہ بھارت افغانستان میں اپنے قونسل خوانوں کے ذریعے دہشت گردی کی سرپرست کر رہا ہے اس موقعہ پر شرکاء ریلی پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ،پاک فوج زندہ باد ،دہشت گردی مردہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ آج باقاعدہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے ان کا ایک بڑے جلوس کے ہمراہ بلدیہ آفس میں لایا جائیگا شہر میں جگہ جگہ قدآور پوٹریٹ اور بینرز آویز اں کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے ممتاز راہنما سابق چیئرمین بلدیہ راجہ محمد انور خان کے صاحبزادے ممبر کشمیر کو نسل راجہ بابر علی ذوالقرنین کے قر یبی ساتھی راجہ شاہد انور خان آج ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ کے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھالیں گے انہیں ایک بڑے جلوس کے ہمراہ جس کی قیادت عمائدین شہر کریں گے بلدیہ دفتر لایا جائیگا شہر کو قد آور پوٹریٹ اور خیر مقدمی بینرز سے سجا دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر )چیئر مین را جہ مسعود اسلم ،را جہ لیا قت علی خا ن ،را جہ نصیر احمد ،را جہ فر زند علی خا ن ،را جہ محمد یو نس،را جہ ندیم ،را جہ منظو ر حسین ،را جہ امجد علی خا ن آف پو ٹھی را جگا ن نے راجہ شا ہد انو ر خا ن کو ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ بھمبر تعینا ت ہو نے پر مبا رکباد پیش کی ہے اور پیپلزپا رٹی کی اعلیٰ قیا دت کا شکر یہ ادا کیا ہے انہو ں نے کہا ہے کہ را جہ شا ہد انو ر جیسے عو ام دو ست مخلص اور باکر دار انسا ن ہیں انہو ں نے امید ظا ہر کی کہ مو صوف بہتر انداز میں اپنے والد محتر م چیئر مین را جہ انو ر کو جا ری وسا ری رکھیں گے اور عو امی خد مت میں کو ئی کسر نہیں چھو ڑیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر )شہدا ء پشاور کی رو ح کو ایصا ل ثوا ب کے لئے ضلعی ہیڈ کوارٹر بھمبر میںنما زجمعہ کے بعد تمام جا مع مسجدوں میںخصوصی دعا ئیں ما نگی گئی نماز جمعہ کے اجتماع سے خطا ب کر تے ہو ئے خطیب جا مع مسجد پرو فیسر مو لا نا امین الدین نے کہا کہ پشا ور میں دہشت گر دی کا واقعہ تا ریخ کا بد تر ین واقعہ ہے یہ قومی سانحہ ہے جس کی جتنی بھی مذ مت کی جا ئے کم ہے اس وقت پو ری قوم دکھ اور غم میں مبتلا ہے کسی بھی مذہب میں اس طر ح کے سفا کا نہ عمل کی اجازت نہیںانہو ں نے کہا کہ غم کی اس گھڑ ی میں شہد اکے وارثو ں کے دکھ میں برا بر کے شر یک ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر )محکمہ زراعت کے تحت چلنے وا لے پرا جیکٹ PSDPکی سکیم اسٹبلیشمنٹ آف سوا ئل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیب بھمبر سند ھو نی کے70لا کھ رو پے خرد بر د کر نے کی سازش ہو رہی ہے اس سکیم کے بند ہو نے پر محکمہ کے ملا زمین اور کسا نو ں کو ناقا بل تلا فی نقصا ن ہو نے کا خد شہ ہے ان خیا لا ت کااظہا ر کسا ن یو نین کے صدر را جہ اسد مہد ی نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہو ن نے کہا کہ محکمہ زرا عت کی سوا ئل اینڈ وارٹر ٹیسٹنگ لیب نے کسا نو ں کو کئی مشکلا ت کو حل کیا اور برقت سوائل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ کے زریعے زراعت کے شعبہ کو ترقی ملی اس کے لئے محکمہ نے70لا کھ رو پے فنڈزروک کر ملا زمین اور کسانو ں کااستعما ل کیا جا رہا ہے اور مستقبل قر یب میںاس پراجیکٹ کو بند کر نے کی گھنونی سازش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے کسا نو ں میں شدید بے چینی پا ئی جا رہی ہے اس پرا جیکٹ کو فل الفو ر بحا ل کیا جا ئے تا کہ کسا نو ں کو زراعت کے شعبہ میں مز ید اچھے طر یقے سے کا م کر ے کے مواقع مل سکیں انہو ں نے وزیر اعظم آزادکشمیر ، چیف سیکر ٹر ی اور سیکر ٹر ی بحا لیا ت سے معا ملہ کا فو ری حل کے لئے زور دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر )چو ہدری صا بر حسین نقشی ڈپٹی ڈا ئر یکٹر شاہرا ت (ر)،چو ہدر ی خاد م حسین ،چو ہدر ی خا ن محمد اور انجینئر صفدر حسین کی وا لد ہ محتر مہ اور اوورسیز کشمیر ی را ہنما ندیم صا بر سا بق پی آر او صدر ریا ست چو ہدری تنو یر صا بر کی دادی محتر مہ گز شتہ روز علا لت کے باعث انتقال پا گئی ہیں مر حو مہ کو نما زجنا ہ کے بعد ان کے آبا ئی قبر ستا ن قاسم آبا د وارڈ نمبر2میں سپر د خا ک کردیا گیا نما ز جنا زہ میں سیا سی وسما جی شخصیا ت،سر کا ری ملاز مین ،وکلا ،صحا فیو ں ،سول سوسائٹی ،عوام علاقہ اور عز یزاقا رب کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔ سابق صدر ریا ست را جہ ذوالقر نین خا ن ،سا بق سپیکر اسمبلی چوہدر ی انو ارالحق ،ممبر کشمیر کو نسل را جہ با بر علی ذوالقر نین ،ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ را جہ شا ہد انو ر،سا بق ممبر ضلع کو نسل چو ہدر ی محمد یو سف درا ئیا ں ،چو ہدر ی فضل علی ،صدر کشمیر پر یس کلب را جہ نعیم گل ،،طارق محمود ثاقب ،نا صر شر یف بٹ ،چو ہدر ی خا لد حسین ایڈووکیٹ ،چو ہدری عا طف اکر م ،شیراز پرو یز مشتاق نے اپنے مشتر کہ تعزیتی بیا ن میںچو ہدری صا بر حسین نقشی ڈپٹی ڈا ئر یکٹر شاہرا ت (ر)،چو ہدر ی خاد م حسین ،چو ہدر ی خا ن محمد اور انجینئر صفدر حسین کی وا لد ہ محتر مہ اور اوورسیز کشمیر ی را ہنما ندیم صا بر سا بق پی آر او صدر ریا ست چو ہدری تنو یر صا بر کی دادی محتر مہ کی وفا ت پر انتہا ئی دکھ وغم کااظہا ر کر تے ہو ئے مر حو مہ کے بلند در جا ت کے لئے دعا ئے مغفر ت اور پسما ندگا ن سے دلی ہمدردی کا اظہا ر کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) بھمبر کے ممتاز تا جر چو ہدر ی محمد رزاق مر حو م کے وا لد محتر م چو ہدر ی محمد شفیع گز شتہ روز علا لت کے با عث انتقا ل پا گئے ہیںمر حو م کو نما زجنا زہ کے بعد ا ن کے آبائی قبر ستان مکہا ل میں سپر دخا ک کر دیا گیا نما زجنا زہ میں سیا سی وسما جی شخصیا ت ،سول سوسائٹی ،وکلا ء ،صحا فیو ں ،عما ئد ین شہر ،عو ام علا قہ اور عزیز اقا رب کی کثیر تعداد میں شر کت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) کشمیر پر یس کلب کا ایک تعزیتی اجلا س زیر صدا رت را جہ نعیم گل منعقد ہو ااجلا س میںچو ہدری صا بر حسین نقشی ڈپٹی ڈا ئر یکٹر شاہرا ت (ر)،چو ہدر ی خاد م حسین ،چو ہدر ی خا ن محمد اور انجینئر صفدر حسین کی وا لد ہ محتر مہ اور اوورسیز کشمیر ی را ہنما ندیم صا بر سا بق پی آر او صدر ریا ست چو ہدری تنو یر صا بر کی دادی محتر مہ اور ممتاز تا جر چو ہدر ی محمد رزاق مر حو م کے وا لد محتر م چو ہدر ی محمد شفیع کے انتقا ل پر گہر ے دکھ وغم کا اظہا ر کر تے ہو ئے مر حو مین کے بلند در جا ت کے لئے فا تحہ خوا نی اور پسما ندگا ن کے لئے دعائے صبر وجمیل کی دعا کی ہے اجلاس میںطا رق محمود ثاقب ،عز یزالر حمن ناز،نا صر شر یف بٹ ،چو ہدر ی خا لد حسین ایڈووکیٹ ،قاضی انصر زما ن انصر،جہا نگیر احمد پا شا ،چو ہدری عا طف اکر م ،مرزا ندیم اختر ،شیراز پرو یز مشتاق ، چو ہدر ی سلیم سا گر، عا بد زبیر ،چو ہدری ارشد محمود غا زی ،فیصل صغیر شمیم ،راشد سبحا نی اور مہر ہیرا نے شر کت کی۔

Really Bhimber

Really Bhimber