مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 20/12/2014

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سنی تحریک کے اہتمام سانحہ پشاور کے شہدا کے حق میں ریلی، علماء اہلحدیث کی طرف سے بعد نماز جمعہ غائبانہ نماز جنازہ کا اہتمام ،مساجد میں سانحہ پشاور کے شہدا کے لئے خصوصی دعائیں، دہشت گردوں کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق جامعہ مسجد مدینہ اہلحدیث میں قاری عبدالرشیدسلفی نے جبکہ جامعہ مسجد ابوہریرہ اہلحدیث مین بازارمیں قاری عبداللہ ساجد نے سانحہ پشاور کے شہدا کی بعدنماز جمعہ غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی ، جبکہ جماعت اہلسنت و سنی تحریک مصطفی آباد کے زیر اہتمام نکالی جانی والی ریلی میں نوکر سرکار دے، فیضان پنجتن پاک نعت کونسل، المصطفی نعت کونسل، تحریک مہناج القرآن، علماء کونسل، دعوت اسلامی، جمعیت علماء پاکستان، انجمن تاجران، دارالاحسان گلویڑہ و صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی کی قیادت میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ سانحہ پشاور سے یکجہتی کے حوالے سے نکالی گئی ریلی سے قاری انعام اللہ نوری، پیر وارث علی طیبی، ولائت علی چشتی، ظہور شاہین روپال، پیر محمد الیاس قادری المعروف بابا جی سرکار ، تاشفین زرگر نے سانحہ پشاور کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاک آرمی و حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان کا امن تباہ کرنے والے دہشت گردوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے اور چوکوںمیں سر عام پھانسی کی سزادی جائے، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، مقررین نے کہا کہ حضرت محمد نے فتح مکہ پر جانوروں کے بچوں کا بھی تحفظ کیا تھا ، سانحہ پشاور میں دہشت گردی کی بدترین کاروائی کرنے والوں کا کسی مذہب اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیںہو سکتا، سفاک دہشت گردانسانیت کے دشمن ہیں ساری قوم کو مل کر ان کا مقابلہ کرنا ہو گا، دہشت گردوں سے سمجھوتہ کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، مظاہرین نے جزل راحیل شریف قدم بڑھائو قوم تمہارے ساتھ ہے، طالبان مردہ باد کے نعرے لگائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)رورل ہیلتھ سنٹر میں تعینات ایل ایچ وی کا کنڈیکٹ ختم، ای ڈی او ہیلتھ قصور کی طر ف سے اختیار کا ناجازء استعمال کرتے ہوئے دوبارہ تعینات کرنے کی کوشش، اعلی حکام فوری نوٹس لینے بصورت دیگر عدالت سے رجوع کریں گے وکلاء کی پریس کانفرنس،تفصیلات کے مطابق (mnch) پروگرام کے تحت کنڈیکٹ بیز پر رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد میں سلمہ ناز کو ایل ایچ وی تعینات کیا گیا تھا، جس کے کنڈیکٹ میںتوسیع ایس ایم او کی کارگردگی رپورٹ پر دی جاتی ہے،جس کی رپورٹ گزشتہ سال ایس ایم او رورل ہیلتھ سنٹر کیطرف سے ناقص کارگردگی اور رشوت خوری کی بھجوائی گئی تھی، جس کی بنا کر (mnch)پروگرام کے صوبائی کواڈینیٹر پنجاب ڈاکٹر ظفر اکرام نے کنڈیکٹ ختم کر دیا تھا جبکہ گزشتہ سال بھی کندیکٹ ختم ہونے کے باوجود پنا اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے دوبارہ تعینات ہو گئی تھی اس سال بھی ای ڈی او ہیلتھ نے بھاری رشوت لیکر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایس ایم او رورل ہیلتھ سنٹر کی رپورٹ کے بغیر ہی اسے دوبارہ تعیناتی کیلئے رپورٹ صوبائی کواڈینیٹر پنجاب کو بجوا دی ہے، جب اس سلسلہ میں ای ڈی او ہیلتھ کا موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ مجھے ڈی سی او قصور نے حکم دیا تھا جس پرمیں نے رپورٹ پر دستخط کرکے صوبائی کوادینیٹر کو رپورٹ بجوادی ہے، مصطفی آباد پریس کلب میں کی گئی پریس کانفرنس میں وحید احمد ایڈووکیٹ،سلیم شہزاد ایڈووکیٹ،زاہد سندھو ایڈووکیٹ،نوید شفیع ایڈووکیٹ،عمران علی ایڈووکیٹ،خالد محمود ایڈووکیٹ،افضل شاہ بخاری ایڈووکیٹ،رانا سہیل ایڈووکیٹ،افضل امین ایڈووکیٹ، رانا ارشادفلیری ایڈووکیٹ، صابر منہاس، ایڈووکیٹ سید افضل شاہ ایڈووکیٹ، خالد محمود پاہٹ ایڈووکیٹ، چوہدری نوید عمر ایڈووکیٹ، رانا منتظر ایڈووکیٹ، چوہدری یعقوب ایڈووکیٹ ودیگر وکلاء برادری کی بڑی تعداد نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف، (mnch)پروگرام کے صوبائی کواڈینیٹر پنجاب ڈاکٹر ظفر اکرام، ڈی سی او قصورعدنان ارشد اولکھ و دیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر اس کی ناجائز توسیع کو ختم نہ کیا گیا تو ہم عدالت سے رجوع کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) سفاک اور سنگدل دہشت گردوںکو سرعام پھانسی دی جائے،معصوم بچوںکی شہادت نے پوری قوم کو ایک لڑی میں پرو دیا ہے، ‘نوجوانوں و بزرگوں سمیت عورتوں و بچوں تک پر مظالم ڈھانے اور انہیں خاک و خون میں تڑپانے والے یزید و فرعون کے وارث تو ہوسکتے ہیں مسلمان یا انسان ہرگز نہیں ہوسکتے۔ پاکستانی قوم نے دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔ اس طرح کے حملوں سے ہمارا عزم کمزور ہونے کے بجائے مزید مضبوط ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے ملک میں دہشتگردی کا جو بازار گرم کررکھا ہے اس کے ردعمل میں آپریشن ضرب عضب جاری ہے اور مزید شدت سے جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف حلقہ پی پی175مسزمسعود احمدبھٹی نے سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے مزید کہا کہ پھول جیسے معصوم بچوں کو نشانہ بنانے کا یہ واقعہ انتہائی تکلیف دہ اور قومی سانحہ ہے، دہشت گردی کا شکار ہونے والے اسکول کے بچے پاکستان کا مستقبل تھے اور یہ پوری قوم کا نقصان ہے۔

Rally

Rally