ایس ایم سی المنائی پاکستان کے تحت سالانہ ڈنر گالا اور وائٹ کورٹ کی تقریب 24دسمبر کو منعقد ہو گی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میڈیکل کالج کراچی کے فارغ التحصیل ڈاکٹر ز کی بین الاقوامی تنظیم (ایس ایم سی المنائی ) پاکستان نے سالانہ ونٹر میٹنگ کی پروگرام جاری کردی،تفصیلات کے مطابق مورخہ 23دسمبر2014ء بروز منگل8بجے شب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی ممبر سنڈیکٹ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر الطاف ہاشمی ہونگے تقریب میں سندھ میڈیکل کالج کے فارغ التحصیل ڈاکٹر ،ایس ایم سی المنائی پاکستان اور بیرون ملک سے آئے ہوئے عہدیداران و ممبران اور ان کی فیملیز شرکت کریں گی اس موقع پر ایس ایم سی المنائی کے تحت محفل غزل کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔

سالانہ ونٹر میٹنگ کے حوالے سے ایس ایم سی لمنائی پاکستان کی دوسری تقریب وائٹ کورٹ سیر منی مورخہ 24اکتوبر2014ء بروز بدھ صبح 9بجے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کے خواجہ معین الدین لیکچر ہال میں منعقد ہوگی جس میں تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر طارق رفیع جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کے فرسٹ ائر کے طلباء و طالبات کو وائٹ کورٹ پہنائیں گے۔

تقریب میں نارتھ سے آئے ہوئے مسیحائوں کو انفرادی شیلڈز سے نوازا جائیگا ایس ایم سی المنائی پاکستان کے مطابق اس موقع پر امراض کلب میں جدید تحقیق کے حوالے سے خصوصی لیکچر کا بھی انعقاد کیا جائیگا جس میں ملکی و بین الاقوامی ماہر امراض قلب خصوصی لیکچر دینگے ۔