لاہور (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق گجرات آرمی کیمپ اور ملتان حساس ادارے کے دفتر پر حملے میں ملوث مجرمان کو پیر ، یامنگل کو پھانسی دئیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں پھانسی کے منتظر 24 دہشت گرد قید تھے جن میں دو کو پھانسی دی جا چکی ہے جبکہ چودہ قیدیوں نے پھانسی کی سزائوں پر اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔ قیدیوں کی اپیلیں مسترد ہونے کے بعد ان کی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
پھانسی کے منتظر دہشت گردوں میں سے دس قیدی لاہور اور فیصل آباد کی جیلوں میں قید ہیں۔ جیل قوانین میں تبدیلی کے بعد اب پھانسی کا وقت نماز فجر کے بعد تبدیل کر کے کسی بھی وقت کر دیا گیا ہے۔