غداری کیس : سپریم کورٹ نے شوکت عزیز کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم شوکت عزیز نے غداری کیس میں خصوصی عدالت کے اکیس نومبر کے فیصلے کیخلاف اپیل ایڈووکیٹ وسیم سجاد کی وساطت سے دائر کی۔

شوکت عزیز نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ تین نومبر کی ایمرجنسی سے کوئی تعلق نہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے کسی قسم کی کوئی ایڈوائس بھی سابق صدر پرویز مشرف کو نہیں بھجوائی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے غداری کیس میں ٹرائل کرنے کے خصوصی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے درخواست پر اعتراض عائد کیا ہے کہ خصوصی عدالت کے عبوری حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہیں کی جا سکتی۔ رجسٹرار آفس نے سابق وزیر اعظم کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی۔