گوجرانوالہ : ٹریفک حادثہ میں دو خواتین سمیت تین افراد ہلاک، پانچ زخمی

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) لدھیوالہ وڑائچ کے قریب ٹرک نے چاند گاڑی کو روند ڈالا جس سے 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔

گوجرانوالہ حافظ آباد روڈ پر سامان سے لوڈ ٹرک چاند گاڑی کو کچلتا ہوا سڑک کنارے مکان اور دکانوں میں گھس گیا جس سے چاند گاڑی میں سوار 2 خواتین موقع پر دم توڑ گئیں اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

مکان اور دکانوں میں موجود 5 افراد بھی زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی زندگی کی بازی ہار گیا۔ 4 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔