کبڈی ورلڈکپ فائنل، پاکستان روائتی حریف بھارت سے ٹکرائے گا

Kabaddi World Cup

Kabaddi World Cup

بادل (جیوڈیسک) کبڈی ورلڈ کپ میں ٹائٹل کی جنگ کے لیے مینز اور ویمنز ٹیمیں آج ٹکرائیں گی، پاکستان اور بھارت کی روایتی حریف ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، بھارت میں جاری کبڈی ورلڈ کپ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے ہوئے، ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن معرکے میں میزبان بھارت اور پاکستان نے جگہ بنائی، بھارت کے شہر بادل میں مینز اور ویمنز ایونٹ کے فائنل شیڈول ہیں۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے کبڈرز عالمی چیمپئن بننے کے لیے زور بازو دکھائیں گے، خطے کے روایتی کھیل کبڈی کے فیصلہ کن جوڑ میں پاکستان بھارت مقابلے نے ایونٹ کو دلچسپ بنا دیا، مینز سیمی فائنلز میں پاکستان نے ایران کو جبکہ بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر فتوحات سمیٹی تھیں۔

ویمن ایونٹ میں پاکستانی کبڈی ٹیم فائنل میں پہنچنے میں ناکام رہی، لیکن خواتین کھلاڑیوں نے ڈنمارک کے خلاف تیسری پوزیشن کا میچ نے جیت لیا، ویمن کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا