افغانستان : فرانسیسی فوجیوں کا آخری دستہ 31 دسمبر کو وطن روانہ ہو گا

France Soldiers

France Soldiers

پیرس (جیوڈیسک) افغانستان میں برسرپیکار فرانسیسی ملٹری مشن کا آخری فوجی دستہ 31 دسمبر کو وطن روانہ ہو جائے گا۔ فرانسیسی وزارت دفاع کے مطابق افغانستان میں فرانسیسی ملٹری مشن کا باضابطہ اختتام ہو جائے گا۔

آخری دستے میں 150 فرانسیسی فوجی شامل ہیں۔ نیٹو اتحاد کے ساتھ مل کر 13 سال تک افغانستان میں فرانس نے فوجی خدمات دیں۔ 2010ء میں فرانس نے 4 ہزار فوجی افغانستان بھجوائے تھے۔